Do not spend your time sleeping these days, try to make it valuable. the

اِن دنوں اپنا وقت سو کر نہ گزار دیں ، اِسے قیمتی بنانے کی کوشش کریں ۔ ؎

اتنا سونا ٹھیک نہیں ہے
      وقت کا کھونا ٹھیک نہیں ہے

🌹 فجر سے پہلے اٹھیں ، نماز پڑھیں ، تلاوت کریں ؛ اِس کے بعد پورے ذوق شوق سے کوئی علمی کتاب پڑھیں  ، اور اس کے مشمولات یاد کرنے کی کوشش کریں ۔
اگر ویسے کتاب پاس نہ ہو تو پی ڈی ایف سے استفادہ کرلیں ، یا  فیس بک سے علماے اہل سنت کی تحریریں پڑھ لیں ۔

🌹 رات کے کھانے کی طرح صبح کی بیداری بھی صحت کے لیے بہت مفید ہیں ۔
فجر پڑھ کر ، سورج نکلنے سے پہلے بالکل نہ سویا کریں ۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
رسول اللہﷺ نے سورج نکلنے سے پہلے ، سونے سے منع فرمایا -

( الترغیب والترھیب ، کتاب البیوع وغیرھا ، ب 2 )

🌹 علماے کرام اِن دنوں میں سوشل میڈیا صارفین کی بھر پور علمی رہنمائی کریں ، تاکہ اُن کا وقت قیمتی بن سکے ۔

اِس کا طریقہ یہ ہے کہ‌:

 جسے تفسیر قرآن سے شغف ہو ، وہ تفسیر پر پوسٹیں کرے ۔
جس کا رجحان حدیث پاک کی طرف ہو ، وہ حدیث پاک پر کرے ۔
جو دفاعِ صحابہ کی طرف مائل ہے ، وہ اس پر پوسٹیں کرے ۔
جس کا موضوع سیلف ہیلپ ہے وہ اس پر گفتگو کرے ۔
 جس کا میلان شعر و ادب کی طرف ہے وہ اسے موضوعِ سخن بنائے ۔

میں اردو زبان و  ادب کا ایک طالب علم ہونے کی‌حیثیت سے نیت کرتا ہوں کہ‌:

انشاءاللہ‌ اردو تحریر کے متعلق کچھ نہ کچھ  عرض کرتا رہوں گا ، جس سے اِملا و اِنشا کی غلطیوں کی درستی کے ساتھ ساتھ تحریر میں بھی نکھار آئے گا ۔


Comments